کالے اور سانولے رنگ کو گورا کرنے کا آسان گھریلو طریقہ
کالے اور سانولے رنگ کو گورا کرنے کا آسان طریقہ
جیسا کہ آپ لوگ جانتے ہیں پوری دنیا میں لوگ اچھا دیکھنے کے لیے مختلف قسم کی کریموں اور آرٹیفیشل پروڈکٹس کا استعمال کرتےہیں ہماری جلد کی خوبصورتی کا دارومدار ہمارے جسم میں موجود ہارمونز پر منحصر ہوتا ہے جب ان ہارمونزکی کارگردگی متاثر ہوتی ہے تو ہمارے جلدی مسائل جنم لینا شروع کر دیتے ہیں چہرے پر دانے اور داغ دھبے پڑنے شروع ہو جاتے ہیں ۔اس وقت ہم مختلف قسم کی کریموں کا استعمال کر کے اپنے چہرے کو مزید نقصان پہنچاتے ہیں ۔خاص طور پر ایسے افراد جن کی جلد چکنی ہوتی ہے ۔ذیادہ طر خواتین اپنے چہرے اور نسوانی حسن کے کے بارے میں بہت محتاط ہوتی ہیں اور آئے دن بیوٹی پارلر جا تی ہیں جس سے ان کا چہر ہ حسین اور خوبصورت دیکھائی دیتا ہے ۔
چہرے کا گورا رنگ آپکو پر کشش بناتا ہے اورشخصیت کو نکھارتا ہے کچھ لوگ تما م عمر اپنے چہرے کو نکھارنے کے لیے پریشان رہتے ہیں آج کے اس آرٹیکل میں ہم آپکو قدرتی طریقے سے رنگ گورا کرنے کے نسخے بتائیں گے جس سے نہ تو جلد خراب ہوگی اور نہ ہی آپکی محنت کی کمائی مختلف قسم کی کریموں کی شکل میں ضائع ہو گی ۔
سانولے رنگ کو گورے رنگ پر فوقیت دی جاتی ہے سانولے رنگ میں
کشش زیادہ ہوتی ہے مگر ہمارے معاشرے میں لوگ خاص طور پر لڑکیاں اس بات پر غور نہیں
کرتی اور صرف دیکھاوے کے لیے مختلف قسم کی کریمیں استعمال کر کے اپنی جلد کو مزید
خراب کر لیتی ہیں انسانی جلد کی خوبصورتی کا راز کالا یا گورا ہونا نہیں بلکہ جلد
کی تازگی ۔ صفائی ستھرائی اور شگفتگی ہے ۔
خوشگوار اور صحت مند چہرے کے لیے نیچے دیئے گئے ٹوٹکے بہت
آزمودہ ہیں بلکل سستے اور آسان اور ہر گھر میں دستیاب ہیں ۔
1۔ صبح کو نہار
منہ اور رات کو سوتے وقت کلونجی کی ایک
چٹکی تازہ پانی کیساتھ استعمال کریں اس کے علاوہ 10 گرام کلونجی کی پیس لیں 50
گرام گلیسرین 50 گرام عرق گلاب اور لیموں کا رس لے کر ان تمام چیزوں کو مکس کر لیں
اور اس کو چہرے پر آہستہ آہستہ لگائیں چند دنوں میں آپ رزلٹ دیکھیں گے ۔ جلد نرم و
ملائم خوشگوار اور داغ دھبے جاتے رہیں گے۔
2۔کچھ مقدار ہلدی اور 10 بادام لے کر ان کو دودھ میں ڈال کر
مکس کر لیں اور اس مکسچر کو چہرے پر آہستگی سے ملیں 30 منٹ بعد منہ دھو لیں ۔صرف
چند دن کے استعمال سے آپکو چہرے کا رنگ
گورا نظرآئے گا۔جلد صاف اور خوشگوار ہوگی۔
3۔گلاب کا عرق ایک چمچ ۔بیسن تین چمچ۔ ہلدی ایک چمچ اور دار چینی آدھا چمچ اور ایک
عدد لیموں رس والا۔ان تما م چیزوں کو ملا
لیں اس مکسچر کو اپنے چہرے اور گردن پر لگائیں آدھا گھنٹہ لگا رہنے دیں پھر
تازہ پانی کیساتھ دھولیں یہ عمل ہفتہ میں تین دن کریں اس سے آپکے چہرے پر رونق
۔تروتازہ ہوگارنگ سفید اور جلد صاف اور
چمکدار ہوگی۔
4۔ہلدی ۔لیموں کا
رس ۔ گلاب کا عرق اس میں تھوڑا سا زیتوں کا تیل ڈال کر مکس کر لیں اور اس مرکب کو
صبح شام آپنے چہرے پر لگائیں اور 20 منٹ تک لگا رہنے دیں چہرے کے داغ دھبے ۔جھریاں
اور خشکی ختم ہوگی۔چہرہ پر کشش اور صاف ہوگا۔ جلد نرم و ملائم ہوگی صرف چند دن کے
استعمال سے
5۔دودھ کی ملائی میں لیموں کا رس اور گلاب کا عرق مکس کر کے
چہرے پر لگانے سے رنگ گورا اور چہرہ صاف
تروتازہ خوشگوار ہوتا ہے ۔
ان تما م ٹوٹکوں سے فائدہ حاصل کرنے کے لیے آپکو چاہیے کہ چکنائی اور بازاری مصالے دار چیزوں سے مکمل پرہیز کیا جائے ۔اور آپکو آسانی سے گھر بیٹھے آپکے مصلے کا حل مل جائے ۔اور آپکے پیسوں کی بھی بچت ہو۔
Tags:
pakistani totkay skin urdu
totkay for skin whitening in urdu
desi totkay for skin
gharelo totkay for skin whitening in urdu
pak totkay for skin whitening
best totkay for skin whitening
gharelo totkay in urdu for skin
beauty tips





کوئی تبصرے نہیں