Breaking News

بالوں کا ٹوٹنا خشکی کمزوری اور روکھے پن کا علاج

بالوں کا ٹوٹنا خشکی  کمزوری اور روکھے پن کا علاج

اس دنیا میں ہر کوئی چاہتا ہے کہ اس کے بال خوبصورت اور لمبے ہوں خاص طور پر لڑکیاں اپنےبالوں کے معاملے میں بہت محتاط رہتی ہیں ۔ خوبصورت بال انسان کی خوبصورتی میں اضافہ کرتےہیں اور پر کشش بناتے ہیں ۔اگر آپ کے بال روکھے ۔جڑے ہوئے اور بے رونق ہیں تو ایسے  بالوں میں نہ تو کشش ہوتی ہے بلکہ انسان خود بھی اچھا محسوس نہیں کرتا اور اس سے ساری شخصیت متاثر ہوتی ہے ۔

 

آج کے اس آرٹیکل میں ہم آپکو بالوں کی حفاظت کے چند ٹوٹکے بتائیں گے جس سے آپ کے بال نرم  وملائم   چمکدار اور لچکدار ہونگے ۔


 

1۔  اچھی اور  متوازن غذا بالوں کے لیے بہت فائدے مند ہے ۔بالوں کو مضبوط اور صحت مند بنانے کے لیے ایسی غذا ئیں زیادہ استعمال کریں جن میں پروٹین کی مقدار دوسری غذاوں کی نسبت زیادہ ہوتی ہے ۔ جس سے قدرتی طریقے سے آپکے بال لمبے صحت مند ہونگے ۔عام طور پر ہمارے شیمپو میں بالوں کو نرم و ملائم بناے کے لیے پروٹین کا استعمال کیا جاتاہے ۔  یعنی انڈے ۔ مچھلی ۔ دودھ ۔گوشت وغیرہ ۔

 

2۔بالوں میں ایلوویرا کا لیپ کریں ۔ ایلوویرا کے چند  پیس لے کر اس میں کوکونٹ  آئل ملا لیں  اور ہلکی آنچ پر 5 سے 7 منٹ تک گرم کریں اور ٹھنڈا ہونے کے بعد اپنے بالوں پر اس کا لیپ کریں اور 5 سے 6 گنٹھے لگا رہنے دیں اور پھر تازہ پانی سے دھو لیں اس عمل کو ہفتے میں 3 دن کر لیں جس سے آپکے بال چمکدار نرم و ملائم  اور لچکدار ہونگے ۔


 

3۔ایک  پاوء دہی میں انڈے کی ذردی اور ایک لیموں زیادہ رس والا ملا لیں اور مکس کرنے کے بعد بالوں میں اچھی طرح لگائیں ایک گھنٹے  بعد بالوں کو پانی سےعام شیمپو سے دھو لیں 

4۔اگر آپکے بالوں میں خشکی ہے تو ناریل کے تیل میں لیمو ں کا رس ملا لیں اور اس کو سرپر ہلکا ہلکا مالش کریں صرف کچھ روز ایسا کرنے سے آپکے سر کی خشکی جاتی رہے گی اور آپکے بال لمبے اور مضبوظ ہوں گے ۔

 

5۔بالوں کو ملائم اور چمکدار کرنے کے لیے نہانے سے پہلے بالوں میں سرسوں کا آئل لگائیں اور پھر ایک گھنٹے کے بعد نہا لیں اس سے آپکے بال جڑ سے مضبوط ہوں گے  اوربالو ں کا  جھڑنا اور ٹوٹنا ختم ہو جائے گا۔

 

اوپر دئیے  گئے تما م ٹوٹکوں میں نہ تو بھاری رقم خرچ ہوتی ہے اور ہی کہیں جانے کی ضرورت ہے بلکہ آپ آسانی سے گھر میں اپنے بالوں کے مسائل حل کرسکتے ہیں ۔

  

کوئی تبصرے نہیں