دل کی صحت کے لیے ضروری غذا اور احتیاطیں
دل کی صحت کے لیے ضروری غذا اور احتیاطیں
جیسا کے آپ لوگ جانتے ہیں کہ دل ہمارے جسم کا ایک اہم حصہ ہے اگر اس حصے میں کوئی خرابی پیدا ہو تو سار ے جسم پر اثر پڑےگا۔اس خاص عضو میں خرابی پیداہونے کی کوئی اور وجہ نہیں بلکہ ہماری غذا کے استعمال کرنے کے طریقے پر ہے ۔ آج دنیا میں دل کی شریانیں بند ہونے کی وجہ سے سب سے زیادہ اموات ہو رہی ہیں ۔آخر وجہ کیا ہے ۔پاکستان کی مشہو ر میڈیکل یونیورسٹی کے ڈیپارٹمنٹ آف نیوٹریشن نے غذا کے استعمال کا طریقہ بتا یا ہے تاکہ لو گ زیادہ سے زیادہ اس کے با رے میں جان سکیں اور دل کے بڑتے ہوئے امراض کو روکا جا سکے۔
اچھی غذا کا استعمال کیسے کیا جائے
اچھی غذا کا استعمال آپکے جسم میں ہونے والے امراض کے
اندیشے کو کم کر سکتاہے۔ جیسے ۔ دل کے امراض ۔ بلڈ پریشر ۔اور موٹاپا ہے ذندگی
اللہ تعالی کی ایک نعمت ہے ہم بلا وجہ اور
غیر ضروری غذا کا استعمال کر کے اپنی زندگی میں خطرناک بیماریوں کو دعوت دیتے ہیں
۔اور ضروری نہیں کے آپ ابھی سے مریضوں والی خوراک استعمال کرنا شروع کر دیں بلکہ
کرنا صرف اتنا ہے کہ جو ہمارے گھر میں پکنے والے کھانوں میں مصالہ جات اور گھی اور
مختلف اجزاء استعمال ہوتے ہیں ان میں تھوڑی تھوڑی کمی واقع کرنے ہوگی ۔ہم نے خود
بازار کی تلی ہوئی اور غیر میعاری چیزیں استعمال کر کر کے اپنے جسم کو ان مصالہ
جات کا عادی بنا لیا ہے اور ہمیں گھر کے کھانے اچھے نہیں لگتے ۔
کھانے کی عادت کو بدلیں
جسم کی صحت کا راز صر ف اور صرف ہماری خوراک پر منحصر ہے
جتنی اچھی اور اچھے طریقے سے ہم خوراک استعمال کریں گے اتنا ہی ہمار ا جسم صحت مند
اور بیماریوں کے خلاف لڑنے کا قابل ہوگا۔
گوشت کو ہمیشہ دال یا سبزیوں میں ڈال کر استعمال کریں چکنائی اور گوشت کا کم استعمال کریں
نمک کا استعمال کم کریں ۔زیاد ہ سے زیادہ سبزیاں اور پھل
استعمال کریں
دلیہ کا استعمال زیادہ کریں اور میٹھا کم کریں
تمباکو نوشی اور
دیگر نشاآور چیزوں سے مکمل پرہیز کریں ۔
ہمارے کھانوں میں آدھی سے زیادہ کیلوریز چربی یا آئل سے آتی ہیں ۔کھانے میں کیلوریز کی مقدار کو کم کرنے کے لیے آپکو گھی اور چکنائی کا استعمال بھی بہت کم کرنا ہوگا۔اس کے کھانوں میں موجود ہونے کی
وجہ سے کیلو ریز میں دو یا تین گنا اضافہ ہو جاتا ہے ۔۔
اس لیے ہمیں آئل گھی اورچکنائی کا استعمال کم سے کم کرنا
چایئے تاکہ ہمارے دل کی صحت اچھی رہے۔
نمک کا استعمال کم کریں ۔زیادہ نمک کا استعمال بلڈ پریشر اور سانس کی تکلیف کا باعث بن سکتا ہے
پھلوں اور سبزیو ں کا استعمال زیادہ کریں جو کہ جسم کی مختلف بیماریوں خاص طور پر دل کی بیماری میں مبتلا ہونے کے خطرات کو کم کرتا ہے ۔اور جو پھل آپ چھلکا سمیت کھا سکتے ہیں ان کا زیادہ استعمال کریں ۔
میٹھا کم سے کم استعمال کریں زیادہ میٹھے والی غذائیں کھانے سے وزن بڑھ جاتا ہے اور موٹاپے کا اندیشہ ہوتا ہے اور بھوک بہت کم ہو جاتی ہے اس لیے میٹھے سے بنی اشیاء بہت ضرورت ہو تو استعمال کریں ۔
صحت مند زندگی گزارنے کے لیے اوپر دی گئی احتیاطوں پر عمل
کر کے ہم مختلف قسم کی بیماریوں سے بچ سکتے ہیں ۔
Tags:





کوئی تبصرے نہیں