خوشگوار ذندگی اور چائے کے اثرات
خوشگوار ذندگی اور چائے کے اثرات
ہماری روز مرہ زندگی میں ہر گھر اور آفس میں بننے والی چائے اپنے مزاج میں کتنی
خطرناک ثابت ہو سکتی ہے کوئی نہیں جانتا اگر ہم چائے کے ہونے والے انجام پر نظر
ڈالتے ہیں تو عجیب لگتا ہے کہ پوری دنیا چائے کا استعمال کر رہی ہے اس سے بیماری
کیونکر لگے گی۔کبھی کسی نے اسکے نقصان کے بارے میں بات ہی نہیں کی بلکہ ٹی وی پر
مشہوری دی جاتی ہے۔پرانے وقتوں میں چائے بیمار افراد کو دی جاتی تھی ۔یعنی سر درد
۔زکام ۔جسم درد
مگر آج کل کے دور میں چائے کا استعمال لوگوں نے عادت بنا
لیا ہے ۔ چائے کا با قاعدہ استعمال نکوٹین سے کم نہیں ہے ۔اور لوگ نشے کی طرح چائے
کا استعمال کر رہے ہیں ۔
جس طر ح غذا انسانی مزاج کے مطابق استعمال کی جاتی ہے مطلب اگر بد مزاج غذاوں کا ا ستعمال کیا جائے تو مختلف قسم کی بیماریا ں لگ جاتی ہیں اسی طرح جن لوگو ں کا مزاج گرم ہوتا ہے ایسے افراد کےلیے چائے انتہائی نقصان دہ ہے ۔یہ گرمی میں اضافہ کرتی ہے ۔دل کی دھڑکن کو بلا وجہ تیز کرتی ہے ۔دماغ میں خون کی رفتار کو بڑھاتی ہے ۔ جس سے انسان کچھ دیر کے لیے ترو تازہ محسوس کرتا ہے
تحقیق کے مطابق چائے میں
مختلف قسم کے معدنی اور نباتاتی اجزاءپائے جاتے ہیں ایسے افراد جو دن میں
4-5 کپ چائے باقاعدگی سے استعمال کرتےہیں کچھ عرصہ بعد مختلف قسم کی بیماریوں میں
مبتلا ہو جاتے ہیں جیسے ۔ معدہ کی خرابی۔ خوراک کا دیر سے ہضم ہونا ۔دل کی دھڑکن
تیز رہنا ۔ نیند میں کمی ۔گہری نیند نہ آنا جس سے دماغ فریش نہیں ہوتا۔بھوک کا نہ
لگنا۔بے خوابی کی شکائت ہونا وغیرہ ۔ کئی افراد میں مرادانہ کمزوری کا باعث چائے
ہے اور پھر ڈپریشن ۔مایوسی کا آغاز ہو
جاتا ہے
امریکہ کے مشہور ڈاکٹر ولیم مورسن کا کہنا ہے کہ بہت زیادہ چائے استعمال کرنے والے لوگوں کی دماغ صلاحیت میں کمی واقع ہوتی ہے یاداشت کمزور ہوتی ہے ۔ جریان ۔احتلام ۔اور سر عت انزال کی بیماری ہو سکتی ہے ۔
ایسا کہنا بلکل غلط نہ ہو گا کہ انسان کی سو فیصد بیماریوں
کی وجہ صر ف اور صرف کھانے کی وجہ سے ہوتی ہیں
مختلف اشیاء کا بلاوجہ غیر ضروری استعمال ہے
اس لیے آجکل کے ایڈوانس دور میں قدرت کے پاس رہیں قدرتی اشیاء یعنی پھل اورسبزیاں زیادہ استعمال کریں ۔تا کہ ہمار ا جسم بیماریوں کے خلاف لڑنے کا قابل ہو۔
...............................................................................
Pleasant life and the effects of tea
No one knows how dangerous the tea made in every home and office in our daily life can be in its mood. If we look at the consequences of tea, it seems strange that the whole world is consuming tea. How will you get the disease? No one has ever talked about its harm but it is advertised on TV. In the old days, tea was given to sick people, ie headaches, colds, body aches.
But nowadays people have become accustomed to using tea. Regular consumption of tea is no less than nicotine. And people are using tea like a drug.
The way food is used according to human temperament means that if bad temper foods are used, various diseases can be contracted. Similarly, tea is extremely harmful for people who have a hot temper. It increases the heat. It speeds up the heartbeat for no reason. It increases the speed of blood in the brain. Which makes a person feel refreshed for a while
According to research, tea contains a variety of minerals and herbs. People who regularly consume 4-5 cups of tea a day, after a while, suffer from various diseases, such as. Stomach upset. Slow digestion of food. Fast heartbeat. Lack of sleep. Not getting deep sleep which does not refresh the brain. Not feeling hungry. Complaining of insomnia etc. Tea is the cause of intentional weakness in many people and then depression begins
Well-known American doctor William Morrison says that people who drink a lot of tea have a reduced brain capacity and memory is impaired. Ejaculation can occur during menstruation and ejaculation.
It would not be wrong to say that 100% of human diseases are caused only by food and unnecessary use of various items.
Therefore, in today's advanced age, stay close to nature and use more natural products, ie fruits and vegetables, so that our body is able to fight against diseases.
Tags:
Searches related to tea



کوئی تبصرے نہیں