چہرے کے داغ دھبے اور چھائیوں کا آسان ٹوٹکہ
چہرے کے داغ دھبے اور چھائیوں کا آسان ٹوٹکہ
اس دور حاضر ہر مرد اور عورت چاہتی ہے کہ اس کے چہرے پر رونق ہو اور جلد نرم و ملائم ہو ۔جسمانی صحت کے ساتھ چہرے کی خوبصورتی بھی بڑی اہمیت کی حامل ہے ۔چہرے پر دانوں ۔کیل مہاسوں اور چھائیوں کی وجہ سے چہرہ بے رونق اور ویران سا ہو جاتا ہے ۔اکثر لو گ مختلف قسم کی ادویات استعمال کر کر کے مزید چہرے کی حالت بگا ڑ لیتے ہیں پیسے بھی ضائع کرتے ہیں اور ٹائم بھی۔ آج 2020 تک سب سے زیادہ کاسمیٹکس کا استعمال چہرے کو خوبصورت بنانے کے لیے کیا جا رہا ہے پوری دنیا میں چہرے اور جسم کو خوبصورت دیکھانے کے لیے روزانہ بیلین ٹریلین روپے خرچ کیے جا رہے ہیں اور مختلف قسم کی کریمیں بنانے والی کمپنیاں اس سے فائد ہ اٹھا رہے ہیں ۔بوڑھی عورتیں اور مرد اپنی آخری حد تک پہنچنے کے بعد بھی اپنے حسن اور چہرے کی بناوٹ اور سجاوٹ کی طر ف مائل رہتے ہیں ۔
ایسے افراد جن کی شادی صرف ا سی وجہ سے نہیں ہو پا رہی کے
ان کے چہروں پر دانے ۔کیل مہاسے ۔چھائیاں اور چہرہ بے رونق سا ہے اور و ہ اپنا
علاج کروا کے تھک چکے ہیں بہت سے پیسے بھی لگا چکے مگرکوئی فائدہ نہیں ہوا۔ ایسے
افراد کے لیے چہرے کی صفائی اور چہرے کی رونق کے لیے یہ بہت ہی آسان اور زبر دست نسخہ ہے جو کہ بہت سے لوگوں نے آزمایا
اور بہت فائدہ حاصل کیا ۔
نسخہ اور طریقہ استعمال
20 گرام کلونجی
۔100 گرام گلیسرین ۔100 گرام عرق گلاب ۔100 گرام لیموں کا رس
ان تمام چیزوں کو آپس میں مکس کر لیں اور آہستہ آہستہ
ہاتھوں سے چہرے پر لگائیں اور 4یا 5
گھنٹوں تک لگا رہنے دیں ۔یا رات کو سوتے لگا لیں اور صبح منہ دھو لیں اس سے آپ کا چہرہ داغ دھبوں ۔چھائیوں سے صاف اور چمکدار ہو جائے صرف چند دن کے استعمال سے ۔
ایسے بہت سے نوجوان جو جوانی کی عمر چڑتے ہی چہرے پر دانے اور داغ دھبوں کا سامنا کرتے ہیں اگر مستقل مزاجی سے اس نسخہ کو استعمال کریں اور تلی ہوئی اور چکنائی والی چیزوں سے بہت پر ہیز کریں تو انشااللہ بہت افاقہ ہوگا ۔اور دوائیوں اور کریموں سے جان چھوٹ جائے گی۔

کوئی تبصرے نہیں